صدر معروف حسین کی صدرات پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کااجلاس

Published on July 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

جدہ( رپورٹ محمد عدیل) پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کا ایک اجلاس فورم کے صدر معروف حسین کی صدرات میں منعقد ہوا، جس میں شہداء کشمیر 13 جولائی 1931 ء کیلئے دعا کی گئی اور کشمیر کی فوری آزادی کیلئے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی،شرکا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وہ آزادی کشمیر کیلئے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائے تاکہ وہا ں نہتے عوام پر ہونے والی بربریت بند ہوسکے ۔اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے، مثبت رپورٹنگ سے فورم نے اہم کردارادا کیا ہے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ گزشتہ 25سال میں فورم نے سنجیدہ اور ایماندرآنہ صحافت سے اپنا مقام پیدا کیا گیا جسے ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے۔، اس موقع پہ جدہ کے سابق قونصل جنرل اور موجودہ سفیر آسٹریا آفتاب کھوکھر کی والدہ اور پاکستان کے سابق صدرممنون حسین کے انتقال. پہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی گئی، چیئرمین امیر محمد خان نے فورم کی گزشتہ کارکردگی پہ روشنی ڈالی اور معاشرے میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں فورم کے کردار کو بڑے پیمانے پہ تسلیم کئے جانے کا ذکرکیا، انہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایک میڈیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہورہے ہیں، بعد ازآں شرکاء نے کہا کہ ممنون حسین نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دیا، وہ پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، سابق صدر نے اپنے دور اقتدار میں اور اقتدار سے ہٹنے کے بعد بھی اپنے ذاتی اخراجات پہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ اور روضۂ رسول پہ حاضری کیلئے آتے رہے اور پاکستانی کمیونٹی سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے ملتے تھے اس موقع پہ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، صدر معروف حسین، سکریٹری جنرل محمد جمیل راٹھور نے معروف حسین کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر خالد چیمہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے صدارتی ذمہ داری معروف حسین کے حوالے کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محمد جمیل راٹھور کی رہائش پہ دیگر شرکاء میں خالد نواز چیمہ۔اسد اکرم، شاہدنعیم، جاویدراہو،محمد امانت اللہ خان، یحییٰ اشفاق، ایس زیڈ بی نیوز کے اینکر پرسن محمد عدیل مصطفی خان اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی جبکہ سینئر رکن خالد خورشید اور سرگرم رکن و ایڈیٹر ایس زیڈ بی نیوز زکیر احمد بھٹی نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے معروف حسین کی پاکستان سے واپسی کو فورم کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme