عاطف اسلم اور سجل کے نئے گانا کا ٹیزر جاری

Published on July 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

 کراچی(یو این پی)المی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلہ ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔گلوکار عاطف اسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔اس سے قبل عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا، جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’محبت کو اس طرح محسوس کریں جیسے کبھی نہ کی ہو‘۔ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی گلوکار راج رنجودھ کے ہیں۔عاطف اسلم اور سجل علی کی یہ میوزک ویڈیو 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes