سعودی عرب میں عازمین حج کو جعلی کورونا ویکسین کی سند فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

Published on July 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments


ستر سے زائد افراد کو جعلی کورونا اسناد فروخت کی گئیں
ریاض (یو این پی)عودی عرب میں معمولی رقم کے عوض کورونا کے ٹیکے لگائے جانے کے جعلی سند اور جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ فروخت کرنے والے نیٹ ورک کے 100 سے زائد کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ یواین پی کے مطابق کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ اور منفی کورونا رپورٹ فروخت کرنے والے وزارت صحت کے 9 عہدیداروں سمیت 120 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں پر رپورٹ پر انفیکشن اور ویکسینیشن اسٹیٹس تبدیل کرنے کے علاوہ ویکسین کی ایک خوراک کو دو خوراک ظاہر کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کی دیدہ دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جعلی سرٹیفکیٹس کی فروخت کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعودیہ میں مقیم 28 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ کُل 76 سعودی اور 16 غیرملکی رہائشیوں کو جعلی سرٹیفیکٹس فراہم کیے گئے تھے۔ اس سے قبل بھی وزارت صحت کے دو اعلیٰ حکام کو اسی الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ملزمان نے زیادہ تر ایسے افراد کو جعلی سرٹیفیکٹس فروخت کیے جو حج کے خواہش مند تھے اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد ایسے شہریوں کی ہے جو سرکاری اداروں، اسکول کالجز، تفریحی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور ملازمین کے لیے ویکسین کی لازمی شرط کو پورا کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ رواں برس صرف ویکسینیشن کروانے والے 60 ہزار عازمین حج کو یہ فریضہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy