سلمان خان کے قریبی دوست نے کترینہ کیف کی جلد شادی کا اشارہ دیدیا

Published on July 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments


ممبئی(یوا ین پی )سلمان خان کے قریبی دوست نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی مستقبل قریب میں شادی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ کترینہ کیف کے چاہنے والوں نے انہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تاہم فلم انڈسٹری کےدبنگ اداکار سلمان خان کی مبارک باد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔سلو میاں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا۔تاہم دوسری جانب دبنگ خان اور باربی ڈول کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے۔ ایشلے ریبیلو نے تصویر پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کترینہ کیف، یہ بہت جلد حقیقت میں ہوسکتا ہے۔‘ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں اداکارہ نے لکھا ’شکریہ‘۔ ایشلے کی اسٹوری اور اس پر کترینہ کیف کا ردعمل دیکھ کر مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل قریب میں اداکارہ اور وکی کوشل شادی کرنے والے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes