لاہور(یو این پی )گزشتہ دنوں چئیرمین ڈرگ ٹاسک فورس حنیف پتافی اور اظہرجمال سلیمی چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی زیر نگرانی کام کرتے ہوئے حسن حیدر شاہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر علامہ اقبال ٹاو¿ن، سید احمد نذیر گیلانی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نشتر ٹاو¿ن، ڈاکٹر محمد حفیظ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر گلبرگ ٹاو¿ن، احمدجاویدخان ڈرگ انسپکٹر شالیمار ٹاو¿ن، احسان اظہار ڈرگ انسپکٹر واگہہ ٹاو¿ن اور دانیال چیمہ ڈرگ انسپکٹر عزیزبھٹی ٹاو¿ن لاہور پر مشتمل ڈرگ ٹیم نے چوہنگ کے علاقے میں بڑی کاروائی کر تے ہوئے ایک پیڈلر کو پکڑا اور اس سے بڑی تعداد میں ان رجسٹرڈ اور مشتبہ طور پر جعلی ادویات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی اور ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرواکے ملزم کو مزید تفشیش کے حوالہ پولیس کر دیا گیا.بعدازاں ڈرگ ٹیم لاہور نے جوہر ٹاو¿ن کے علاقے میں ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو مزید پیڈلرز کو پکڑا اور بڑی تعداد میں خواتین کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والی دوائی ڈوفاسٹن کی جعلی کھیپ کو برآمد کر کے اپنے قبضے لے لیا اور نمونہ جات تجزیہ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور کو بھجوادیے ڈرگ ٹیم لاہور نے ڈرگ ایکٹ 1976 اور اسکے تحت بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر الخیر فارمیسی کاہنہ، نذیر میڈیکل سٹور کاچھاکاہنہ روڈ، عمران میڈیکل سٹور لیل گاو¿ں کماہاں اور ریاض فارمیسی کاچھا کاہنہ روڈ کو چالان کر کے سیل کردیا.صوبائی ڈرگ ٹاسک فورس کے زیرنگرانی ڈرگ ٹیم لاہور ڈرگ ایکٹ 1976 اور اسکے تحت بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے، بغیر ڈرگ سیل لائسنس اور بغیر وارنٹی، ایکسپائرڈ اور ان رجسٹرڈ ادویات ,غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کو روکنے کے لئے اور عوام کے لیے معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے.اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ جہاں کہیں ڈرگ ایکٹ 1976 اور اسکے تحت بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں تو وہ اپنے علاقے کے ڈرگ انسپکٹر کو مطالعہ کریں تاکہ بروقت کاروائی کو ممکن بنایا جا سکے.