اسلام آباد (یو این پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ آج اپنی 80ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ان کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ان کی مشہور فلموں میں،چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی ،پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ندیم آج کل ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔