ہم نے افغان سفیر کی بیٹی کے پورے روٹ کا پتا لگالیا ہے اور تصدیق بھی کرلی ہے، آئی جی اسلام آباد

Published on July 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سب پتہ چل گیا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے نکل کر کہاں کہاں گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے وزیر خارجہ شاہ محمود اور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افغان صفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلیں اور رانا مارکیٹ سے ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ گئی پھر دوسری ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی پہنچی۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ مکمل بلائنڈ کیس تھا، اس کیس کی نوعیت تک پہنچنے کے لئے 220 سے زائد لوگوں کے انٹرویو لئے گئے ہیں اور کیس کے تناظر میں 300 سے زائد کیمروں کا تجزیہ کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس کی 5 ٹیمیں بنائی گئیں اور 350 سے زائد جوان و افسران اس کسی پر کام کیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغان سفیر کی بیٹی کے پورے روٹ کا پتا لگالیا ہے اور تصدیق بھی کرلی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ سب پتہ چل گیا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے نکل کر کہاں کہاں گئی تاہم مزید تحقیقات کے لیے وزارت خارجہ سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题