صدر پاکستان عارف علوی سے کشمیر ایڈیٹوریل بورڈ کی سینئر ممبر ڈاکٹر شہناز مزمل کی  ملاقات 

Published on July 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments
نادر کتاب ”قرآن پاک منظوم مفہوم“ کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔صدر پاکستان کی طرف سے ادبی خدمات کو سراہا گیا۔ نیک خواہشات کا اظہار
 اسلام آباد (یواین پی)کشمیر ایڈیٹوریل بورڈ کی سینئر ممبر ڈاکٹر شہناز مزمل نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی نادر کتاب ”قرآن پاک منظوم مفہوم“ کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔صدر پاکستان نے ادبی خدمات کو سراہا۔دوران ملاقات چیئر مین ادب سرائے انٹر نیشنل مصنف احمد فاروق خان کی کتب بھی تحفتاً پیش کیں۔جبکہ صدارتی لائبریری کے لئے اپنی کلیاتِ اور دیگر کتب دیں۔صدر پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی و کامرانی کے لیے دعا کی۔ کشمیر ایڈیٹوریل  بورڈ کی سینئر ممبر ڈاکٹر شہناز مزمل کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کشمیر رائٹرز فورم کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ کشمیر ایڑیٹوریل بورڈ کے ممبرز نے ڈاکٹر شہناز مزمل مبارک باد پیش کی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme