عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

Published on July 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، پہلے دن وزیراعظم نے عید پر دو بیل قربان کئے، عمران خان کیلئے بخارا میں جانوروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت سمیت شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نمازعیدادا کی، انہوں نے قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایس اوپیز کیساتھ منانےکی اپیل کی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا کہ کوئی قوم قربانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزاریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عیدالاضحی جی او آر لاہور میں ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام اور سر بلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy