لاہور(یو این پی) پاکستانی فلموں اور ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے یہ راز بالاخر کھول دیا ہے کہ آخر وہ کیا وجہ ہے جس کے پیش نظر انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔خیال رہے کہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی ایسی مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنا جیون ساتھی نہیں ڈھونڈا۔ صبا قمر جب بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کے سوالات کے جواب دیتی ہیں، ان سے شادی بارے ضرور پوچھا جاتا ہے۔یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ صبا قمر اور بلاگر عظیم خان کے درمیان بھی شادی کی خبریں زیر گردش رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کا تعلق اس قدر گہرا ہو چکا تھا کہ دونوں فوری طور پر شادی کرنا چاہتے تھے لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عظیم خان کی ایک سابق دوست نے ان پر الزامات عائد کئے تھے، صبا قمر نے جب اس بارے میں عظیم خان سے پوچھا تو وہ کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکے، اس لئے اداکارہ نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔