فیصل آباد شہر بھر سے اب تک 16ہزار 527 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی۔ سی ای او کاشف اعوان

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر بھر سے اب تک 16ہزار 527 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی۔ سی ای او کاشف اعوان شہریوں کی طرف سے اب تک 6180 شکایات موصول ہوئیں۔پہلے دن 2933، دوسرے دن 2597 اور تیسرے دن 2 بجے تک 650 شکایات موصول ہوئیں۔ عید الاضحی پر موصول ہوئی 95 فیصد شکایات حل کر دی گئیں شہر بھر سے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ عارضی ٹرانسفر سٹیشنز اور قربان گاہوں کی بھی صفائی اور دھلائی جاریعارضی ٹرانسفر سٹیشن شیخوپورہ روڈ کی خصوصی صفائی اور دھلائی کی گئی سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کاشف اعوان، جی ایم آپریشن کرنل (ر) عماد اقبال اور سینیئر منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ نے دورہ کیا۔تمام قربان گاہوں کو خصوصی طور پرتعفن کے خاتمے کے لیے فنائل اور چونے کا بھر پور استعمال کیا جائےکسی بھی اجتماعی قربان گاہ اور ٹرانسفر سٹیشن کی صفائی اور دھلائی میں غفلت نہ برتی جائے عید الاضحٰی سے قبل ہی تمام قربان گاہوں پر چونے سے مارکنگ کی گئی تھی۔ عید الاضحٰی صفائی آپریشن جاری ہے، تمام عارضی ٹرانسفر سٹیشنز میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا- عید الاضحی کے پہلے،دوسرے اور تیسرے روز صفائی آپریشن کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 16527 ٹن ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے ہر یونین کونسل میں اضافی پک اپس کی فراہم سے آپریشن میں تیزی آئی ہے۔ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے- 72 گھنٹے کا بلاتعطل آپریشن ہے جس میں تمام آلائشیں شہر سے اٹھا لی جائیں گی-

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme