اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سبزی منڈی کے مقام کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں سے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن ان کے تحفظ کے لئے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بعد ازاں پمز میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال کی جانب سے علاج معالجہ کے انتظامات کو سراہا۔