عید الاضحیٰ گزرنے کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور(یواین پی) مرغی کی قیمت عوام کیلئے حیران کن سرپرائز بن گئی مارکیٹ میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 10 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، 131 روپے فی کلو کی قیمت میں دستیاب۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں عید الاضحیٰ گزرنے کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمومی طور پر عید الاضحیٰ گزرنے کے چند روز بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے، تاہم اس مرتبہ مارکیٹ میں مختلف ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت26روپے کمی سے190روپے، جبکہ زندہ مرغی کی قیمت18روپے کمی سے131روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔ یہ 10 ماہ کے دوران مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی دونوں کی کم ترین قیمتیں ہیں۔تاہم فارمی انڈوں کی قیمت162روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آخری مرتبہ زندہ مرغی اور برائلر گوشت کی اتنی کم قیمت ستمبر 2020 میں ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سے قیمتوں میں اضافے کا ایسا رجحان دیکھنے میں آیا کہ مرغی کا گوشت غریب تو غریب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme