شہری کروڑوں روپے مالیت کی600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا، ملزم خود لاعلم

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) کراچی میں بے روزگار شہری کروڑوں روپے مالیت کی 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا، اپنے اثاثوں سے لاعلم ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکس نمبر کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو دفتر آنے والا شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا جس کے بعد متعلقہ ادارے نے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔یو این پی کے مطابق فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلیں۔ محمد سلطان کا کہنا ہے کہ میر ا کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی نوکری، بے روزگار ہونے کے باوجود چار کروڑ مالیت کی موٹر سائیکلیں کیسے خرید سکتا ہوں۔ محمد سلطان کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکلوں کے شو روم پر ملازمت کرتا رہا ہوں، وہاں میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题