پولیس حراست میںڈکیت کی ہلاکت پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری کا نوٹس ، رپورٹ طلب
فیصل آباد (یو این پی)جڑانوالہ پولیس حراست میں بین الاضلاعی ڈکیت ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا،سی پی اونے رپورٹ طلب کر لی،ایس پی جڑانوالہ ٹاون اور ڈی ایس پی تھانہ سٹی پہنچ گئے ذرائع کے مطابق 20 جون 2021 کو تھانہ سٹی کی حدود ڈنفیس وویو کالونی میں خود کو احساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والے کار سوار مبینہ ڈکیت گینگ نے گیٹ نہ کھولنے پر فائرنگ کرکے 2 سیکورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا تھا جس پر اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر ڈکیت گینگ کے ایک ساتھی کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا تھا جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے تھے پولیس نے فرار ہونے والے ڈکیت گینگ کی کار قبضہ میں لے لی گذشتہ روز پولیس اللہ وسایا ولد رحمت علی سکنہ لاہور کو گرفتار کیا پکڑے جانیوالے مبینہ ڈکیت کی طبعیت خراب ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ مبینہ ڈکیت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے پولیس حراست میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت کا سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس حراست میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت پر ایس پی ٹاون رضوان طارق،ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی تھانہ سٹی پہنچ گئے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی و تفتیشی مقدمہ سے پوچھ گچھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوا ہے