پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments


باربڈوس ( یواین پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر ہوگیا ۔ برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لیندل سیمنز 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ایون لوئیس 6 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کرس گیل 7 رنز بناسکے، نکولس پورن کو 13 رنز پر محمد حفیظ نے پویلین روانہ کیا۔آندرے رسل بھی صرف 7 رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے اب تک میچ شروع نہیں ہو سکا اور کئی گھنٹے تاخیر کے بعد پونے 10 بجے میچ شروع ہوا۔بارش کے سب میچ کو 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹی20 سیریز شیڈول تھی لیکن ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کے دو افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کھیلنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور 19سالہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو ڈیبیو کرایا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ٹیم کا حتمی کامبی نیشن بنانے کے لیے اسے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، محمد رجوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیرن پولارڈ(کپتان)، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، دیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین اور شیلڈن کوٹریل پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy