کیلا اور دودھ کاشیک پینے سے نظام انہضام سست ہوجاتا ہے ماہرین صحت
فیصل آباد (یو این پی)سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملا کر نہیں کھانا چاہیے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضم ہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملا کر نہ کھائیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے کھانوں کو ملا کرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ نہ صرف ٹماٹر اور کھیرے کو ملا کر کبھی نہیں کھانا چاہیے بلکہ کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں کبھی ملا کر نہیں کھانا چاہیے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں اکثر کھانے کے بعد پھل شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ ایک قبیح عادت ہے لہذا ابھی سے یہ عادت تبدیل کرلیں کھانے کے بعد پھل کھانے سے انہیں ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے میں زیادہ دیر رہتے ہیں مکرونی اور چیز(پنیر)یا گوشت:یہ کھانا بھی شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ مکرونی سٹارچ سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پنیر یا گوشت میں پروٹین ہوتی ہے اور ان دونوں کا ہضم ہونے کا وقت مختلف ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔بریڈ یا نوڈلز جوس کے ساتھ: جوس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے نوڈلز اور بریڈ کا سٹارچ متاثر ہوگا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوگی سبزیاں اور پنیر کو ملا کر کھانے سے پیٹ میں گیس بھرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تربوز اور خربوزہ میں سے صرف ایک پھل ایک وقت میں کھائیں، کبھی بھی دونوں کو ملا کر نہیں کھانا چاہیے۔ کیلا اور دودھ کو ملا کر شیک کی صورت میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے نظام انہضام سست ہوجاتا ہے۔