سری لنکا نے بھارت کو پچھاڑ کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا اور سیریز جیت لی

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

کولمبو(یواین پی) ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے بھارت کو پچھاڑ کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا اور سیریز جیت لی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کھیلی جانے والی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بھارت کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف 81 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کلدیپ یادیو 23 سکوربنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔دیگر بیٹسمینوں میں گائے کووڈ 14، شیکھر دھون 0، پیڈیکل 9، سنجو سیمسن 0، نتیش رانا6، بھونیشو کمار 16، راہول چاہار 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہاسارنگا نے چار اوور میں نو رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 15 اوورز میں حاصل کیا، فرنینڈو 12، بھانوکا18، سمارا ویکراما 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈی سلوا 23 اور ہاسارنگا 14 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔تین میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے 1-2 سے جیتی۔ پہلا میچ ہارنے والی سری لنکن ٹیم نے اگلے دو میچز میں بھارتی ٹیم کے غرور کو خاک میں ملایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes