پاکستان نے ہرعالمی پلیٹ فارم پرکشمیر کا مسئلہ اٹھایا; ترجمان دفترخارجہ

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہرعالمی پلیٹ فارم پرکشمیر کا مسئلہ اٹھایا، بھارت پر پھر زور دے رہے ہیں کہ 5 اگست کا اقدام واپس لے، پابندیاں ہٹائے، پاکستانی حکومت اور لوگ تہہ دل کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ترجمان کے مطابق پانچ اگست کو بھارتی ناجائز اقدام کو ایک سال ہوجائے گا، کشمیری قیادت کو ابھی بھی جھوٹے الزامات کا سامنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت بنانا چاہتا ہے، 2019 سے ابتک اقوام متحدہ 3 بار اس مسئلے کو اٹھا چکا ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت کی اسرائیلی فرم کے ذریعے جاسوسی کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اس مہم میں وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال ایک نمبر کی بھی جاسوسی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، افغان امن پر بات ہوئی، سعودی عرب نے سپریم پاک سعودی کاونسل کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا، سعودی وزیرخارجہ سے سی پیک کے تحت منصوبوں پر بھی بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا بھی بتایا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes