بدنام زمانہ اتائی لیڈی ڈاکٹر ممتاز نے خاتون کو بیٹے کی نعمت سے محروم کردیا

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

خاتون کے ورثاءکا ہسپتال کے باہر احتجاج۔اتائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
فیصل آباد (یو این پی)بچیانہ چک نمبر 567 گ ب اڈہ عباسی چوک میں عرصہ دراز سے قائم ممتاز خالد نامی ان پڑھ اتائی لیڈی ڈاکٹر کا ہسپتال مقتل گاہ بن گیابدنام زمانہ اتائی لیڈی ڈاکٹر ممتاز نے خاتون کو بیٹے کی نعمت سے محروم کردیانواحی گاوں 568 گ ب حیات اللہ کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم کی بیوی کو طبیعت خراب ھونے پر رات گئے اڈہ عباسی چوک میں قائم ہسپتال لایا گیاروپے کے لالچ میں اندھے ہسپتال عملہ نے خاتوں کے اہل خانہ کو ڈرایا کہ بچہ پیٹ کے اندر فوت ہو چکا ہے فوری آپریشن نہ کیا گیا تو خاتون بھی مر جائے گی خاتون کے ورثاءکے منع کرنے کے باوجود ہسپتال عملہ نے قبل از وقت آپریشن کرکے نومولود بچے کی جان لے لی آپریشن کے بعد بچہ 20 منٹ زندہ رہا لیکن مناسب انتظامات اور نان کوالیفائیڈ عملہ کی تجربہ کاریوں سے موت کے منہ میں چلا گیاخاتون کے ورثاءکا ہسپتال کے باہر احتجاج۔اتائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔محکمہ صحت کی آنکھوں سے اوجھل عرصہ دراز سے اڈہ عباسی پر قائم ہسپتال متذکرہ بالا میں قبل ازیں بھی خواتین و نومولود بچوں کی اموات ھوچکی ھیں لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog