مریم نواز جلسے جلوس بھی کریں گی اور میرا بیانیہ بھی آگے بڑھائیں گی نواز شریف

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments


لاہور(یواین پی) نواز شریف کا مریم نواز کو پارٹی سے مائنس کرنے سے صاف انکار۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز کو خاموش کروانے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پارٹی رہنماوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ مریم نواز کو کچھ عرصے کیلئے خاموش کروایا جائے، جس پر قائد ن لیگ نے سوچنے کیلئے کچھ وقت مانگا۔غور و فکر کے بعد اب نواز شریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں پر واضح کیا ہے کہ پارٹی صدر کو مریم کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، مریم نواز جلسے جلوس بھی کریں گی اور میرا بیانیہ بھی آگے بڑھائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پارٹی صدر کی بنائی ہوئی حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف شدید ناراض ہیں، شہبازشریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی۔لیکن فی الحال معاملے کو ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے سنبھالا اور شہبازشریف خاموش رہنے کی درخواست کی اور سارا معاملہ پارٹی قائد نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شہبازشریف خاموش ہوگئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد اب مریم نواز ایک سال تک سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے۔ لیکن اس پر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی شہباز شریف استعفا دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن مکمل طور پرمتحد ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے ن لیگ میں دو بیانیوں کی کنفیوژن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار میں چن دیا گیا ہے، ایسے ماحول میں پارٹی میں اختلاف ہونا فطری ہے کہ کون سا بیانیہ لے کر چلا جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ پارٹی میں بیانیئے سے متعلق کنفیوژن ہے جس کے باعث لوگوں کے سامنے درست بیانیہ نہیں آسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy