پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج گیانا میں کھیلا جائے گا

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

گیانا(یواین پی)ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ بارباڈوز سے گیانا پہنچ گیا جہاں چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے پیسر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اولین میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر ہے کیونکہ وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو میں لیگ اسپنر عثمان قادر سے گفتگو میں محمد وسیم نے واضح کیا کہ انہوں نے کرس گیل کی قیمتی وکٹ کیلئے پہلے سے پلان کیا ہوا تھا جس کیلئے سپیڈ میں تبدیلی کا حربہ کارگر رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا لیکن کپتان بابر اعظم نے انہیں ہدایت کی تھی کہ لائن اور لینتھ پر بالنگ کرنی ہے اور پہلی آزمائش میں اندازہ ہوا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے برعکس بین الاقوامی کرکٹ میں کافی فرق ہے مگر انہوں نے اس تجربے کا پورا لطف اٹھایا جس کا اپنا الگ ہی مزہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes