پی سی بی مصباح الحق کو دوبارہ ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرے۔سرفراز نواز

Published on April 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

04
اسلام آباد ۔۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ مصباح الحق کو دوبارہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپے، مصباح واحد بلے باز ہیں جن پر انحصار کیا جا سکتا ہے، ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم 20 اوور بھی مکمل نہیں کر سکی تھی اسلئے مصباح کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہماری ضرورت بن گئی ہے۔ محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے بعد ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا تھا۔ جمعرات کو’’یو این پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم میں صرف مصباح ایسے کھلاڑی ہیں جن پر ٹیم انحصار کر سکتی ہے، وہ مستقل مزاجی سے بیٹنگ کرتے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی مشکل وقت میں اپنی وکٹ نہیں گنوائی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہمارے بلے باز 20 اوور بھی نہیں کھیل سکے اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اسلئے اب مصباح کی دوبارہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی ہماری ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme