فیصل آباد میں 90لاکھ کا ڈاکہ

Published on August 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے علاقے نیو حسیب شہید کالونی میں شہر ی کے گھر سے ڈاکو 37لاکھ کی نقدی‘ 9لاکھ کے پرائز بانڈز اور 33تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ملوث ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ نیو حسیب شہید کالونی عثمان بلاک مکان نمبر10/11میں گزشتہ شام کار سوار چار رکنی ڈاکو منور حسین ولد عبدالرحیم کے گھر زبردستی گھس آئے مذکورہ شہری گھر میں پودوں کو پانی لگا رہا تھا اسی دوران ڈاکوؤں نے اسے اور اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 37لاکھ کی نقدی 9لاکھ کے پرائز بانڈز اور 33تولے طلائی زیورات لوٹ لئے‘اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی‘ تاہم ڈاکوؤں کا گروہ پکڑا نہ جاسکا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy