کراچی(یواین پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ آج کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھر پارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ادھر گزشتہ روز لاہور کے مختلف حصوں میں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اگلے چند روز تک وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔