فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین

Published on August 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

دونوں لڑکیوں کا قاتل سنگدل باپ نکلا پولیس کے سامنے والدہ کا اعترافی بیان
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے تدفین سے قبل لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے، قتل ہونے والی ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے۔ والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy