وزیراعظم محمد نواز شریف کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات

Published on April 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

05

باؤ ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف جنہوں نے باؤ فورم برائے ایشیاء 2014ء کے سالانہ اجلاس سے کلیدی خطاب کیا، نے چینی وزیراعظم کو باؤ ایشیاء فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی ساتھ دوستی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمارا شاندار تعاون موجود ہے اور ہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں پالیسی رکھتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题