کراچی(یواین پی)ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے، کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامے بازی میں مصروف ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ اگر کورونا کی وباء پھیلی اور خدا ناخواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمے دار عمران خان ہوں گے، یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا ردِ عمل حقیقت کے منافی اور غیر ذمے دارانہ ہے، اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیرِ خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔ شازیہ مری کا یہ بھی کہنا کہ معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے، قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں