میٹھے خون کو صاف کرنے والے تمام اعضا کو تقیویت دیتے ہیں طبی ماہرین

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

میٹھے معدے کے السر اور سوزش کو کم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)میٹھے انسانی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس کے بیشمار فائدے ہیں جس نے اُسے میٹھوں کا دیوانہ بنایا ہُوا ہے۔ اس پھل کا تعلق سٹرس فروٹ فیملی سے ہے جس کے پھل عام طور پر کھٹے ہوتے ہیں مگر میٹھے اور مسمی اس فیملی کے دو ایسے پھل ہیں جن کا ذائقہ کھٹا نہیں ہوتا۔اس آرٹیکل میں ہم میٹھوں کے انسانی صحت پر اثر انداز ہونے والے بیشمار فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ بھی فوراً بازار میں لگی میٹھوں کی کسی ریڑھی کے کنارے کھڑے ہوکر میٹھوں کو چوسنے کے شوقین ہو جائیں گے۔دوسرے سٹرس فروٹس کی طرح میٹھے بھی وٹامن سی سے بھر پُور ہوتے ہیں اور وٹامن سی کارڈیوویسکولر بیماریوں کا دُشمن ہے، ایک تحقیق کے مُطابق میٹھوں کا جوس دل کو خون لیجانے والی نالیوں سے چربی اور گندگی کی صفائی کردیتا ہے اور دل کی بیماریوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے۔ایک اور تحقیق کے مُطابق وٹامن سی کی کمی سے دل کی بیماریوں کیساتھ ساتھ فالج جیسی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اور صرف 2 بائی 2 انچ کا ایک میٹھا انسانی جسم کو روزانہ کی ضرورت کا 22 فیصد وٹامن سی مہیا کرتا ہے۔وہ لوگ جو وٹامن سی کا استعمال کرتے ہیں اُن میں سانس کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے اور ایک تحقیق کے مُطابق استھما کی بیماری میں مُبتلا ہونے والے زیادہ تر لوگ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔صرف 4 میٹھے روزانہ چوسنے سے ہمارے جسم کی روزانہ کی وٹامن سی کی طلب پُوری ہوجاتی ہے۔ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم قُدرتی طور پر بیماریوں سے جنگ کرتا ہے اور اگر ایمیون سسٹم کمزور ہوتو انسان عام بیماریوں جیسے نزلہ زکام کھانسی وغیرہ میں اکثر مُبتلا رہتا ہے، میٹھے ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتے ہیں اور اسے وائرل جراثیموں سے لڑنے کی قوت فراہم کرتے ہیں اور اگر بخار وغیرہ میں صرف میٹھے چُوس لیے جائیں تو انسان ڈاکٹر اور دوائی دونوں سے بچ جاتا ہے۔پھلوں سے حاصل کیا ہُوا وٹامن سی بیشمار کاسمیٹیک خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور میٹھے وٹامن سی کا خزانہ ہیں اور ان کا استعمال جہاں ڈیمج سکن کو ٹھیک کرتا ہے وہاں یہ جلد پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتا ہےا ور جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔میٹھے خون کو صاف کرنے والے تمام اعضا کو تقیویت دیتے ہیں خاص طور پر ان کا رس جگر اور گُردوں کی صفائی کر دیتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرال بڑھنے جیسے بیماریاں پیدا نہیں ہوتیں۔میٹھے نظام انہظام کو درست کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں یہ جہاں معدے اور آنتوں کی صفائی کردیتے ہیں وہاں معدے کے السر اور سوزش کو کم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا ریگولر استعمال معدے کو تندرست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔دُنیا میں انسانوں کی ایک بڑی تعداد آئرن کی کمی کا شکار ہے آئرن کی کمی خون کے سُرخ ذرات کی مقدار کم کردیتی ہے اور چونکہ خون کے سُرخ ذرات اکسیجن کو جسم کے تمام اعضا تک پہنچاتے ہیں چنانچہ آئرن کی کمی سے جسم کے مختلف اعضا کو اکسیجن کی فراہمی کم ہوجاتی ہے جس سے کئی طرح کی خطرناک بیماریاں لاحق ہونا کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔یک تحقیق کے مُطابق ایسے کھانے جو وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوں جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور آئرن کی کمی کو فوراً پُورا کرتے ہیں۔وٹامن سی کی کمی ہڈیوں کو کمزور کر دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ نظر کو بھی متاثر کرتی ہے، میٹھے وٹامن سی کی اس کمی کو پُورا کرتے ہیں اور ہماری ہڈیوں کو مضبوط اور نظر کو تیز کرتے ہیں۔میٹھے جسم سے وائرس اور بیکٹریا جیسے دُشمن جراثیموں کو ختم کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ فنگل جیسے جراثیموں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں جس سے ہم بہت سی بیماریوں سے محضوظ رہ سکتے ہیں۔ہمارا جسم وٹامن سی سے ایک پروٹین کلوجن بناتا ہے جو بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے اور میٹھے جسم کی وٹامن سی کی کمی کو پُورا کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog