پولیو ٹیموں سے تعاون کیا جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے عاصم الیاس

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی،کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے بسوں اور ویگنوں میں والدین کے ہمراہ سفر کرنیوالے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کیا جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مسافروں کو ویکسین لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انچارج سٹی ٹرمینل نے سٹینڈ کے مختلف حصوں اور ٹک شاپس پر صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题