پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پرعراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

Published on August 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پرعراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کر نجف پہنچیں گی۔پی آئی اے کے مطابق زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题