کراچی(یواین پی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، خود ہی تلخ کلامی کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا۔ اہلکار عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے۔ پولیس والوں کا لاک ڈاؤن میں منہ کھلا ہوا ہے۔ پورا دن کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ہمراہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے، انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ تم مجھے جانتے ہو؟ میں اس علاقے کا ایم این اے ہوں، تم لوگ شہریوں کو تنگ کر رہے ہو، ان سے پیسے بٹورتے ہو۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ عامر لیاقت کے ہمراہ افراد نے طیش میں آکر سرکاری گاڑی کی ڈگی پر مکے مارے، انہوں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی، الزامات لگائے اور نوکریوں سے نکلوا دینے کی دھمکی بھی دی۔