اوکاڑہ (یواین پی ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے لئے جتنی بھی کاوشیں کی جائیں وہ کم ہیں تعلیم ہی ترقی کا زینہ اور کسی معاشرہ کی مثبت تعمیر کے لئے خشت اول ہے پڑھا لکھا معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے جبکہ تعلیم اور فہم و ادراک سے کنارہ کش معاشرے تاریکی میں گم ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک ،ایف اے آئی کام اور ایم فل کے آن لائن داخلوں کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر ہیڈ ماسٹر اسرار احمد ،ڈاکٹر طارق محمود سمیت ماہرین تعلیم نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن میں میٹرک ایف اے سمیت دیگر تعلیمی پروگراموں میں آن لائن داخلے شروع ہیں جبکہ دوسرے فیز میں بی ایس سی او ر بی ایڈ کے آن لائن داخلے ہونگے علامہ اقبال اوپن یونیور سٹی طالبعلموں کو 25 تعلیمی پروگراموںمیں داخلے کی پیش کش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی میں داخلہ لینے والے مستحق طالبعلم صرف پہلے سمیسٹر کی فیس ادا کریں جبکہ دیگر سمیسٹرز کی فیس یونیو رسٹی کی طرف سے ادا کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ علامہ اقبا ل اوپن یونیو رسٹی فروغ تعلیم کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کی جا سکے ۔