پولیس کا خفیہ اطلاع پر منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

Published on August 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

منشیات فروش عورت ہے پولیس کی ساتھ مک مکا کر کے آزاد ہوجاتی ہے
نوشہروفیروز (یواین پی) گزشتہ رات موٹرسائیکل سوار مرد و خاتوں کا ایکسڈنٹ ہوگیا تھا جنہیں مقامی لوگوں نے حادثے والی جگہ سے اٹھایا اور انکو پانی وغیرہ پلایا حادثے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل سوار دونوں مرد و عورت کے بیگ کی تلاشی لی جس میں بھاری مقدار میں چرس تھی جس پر پولیس نے موقع پر ہی عورت و مرد کو گرفتار کرلیا اور پولیس موبائل میں ملزمان کو تھانے لے گئی پولیس نے اگلے دن اپنا کارنامہ پریس رلیز کیا نوشہروفیروز سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ڈیلر کو گرفتار کرکے 11گیارہ کلو چرس برآمد کرلی ہے جبکہ ساتھ گرفتار کی گئی ملزمہ کا ذکر تک نہیں کیا باخبر ذرائع کے مطابق اصل منشیات فروش مذکورہ عورت ہے جسے متعدد بار پولیس نے گرفتار کیا ہے جو پولیس کیساتھ مک مکا کر کے آزاد ہوجاتی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ عورت کیساتھ گرفتار ہونے والا ملزم معشوق سولنگی ماچھی اس منشیات فروش عورت کا ورکر ہے جو کہ دونوں منشیات فروش ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد منشیات فروشوں کو تحفظ دینے والے قانون کے محافظوں کیخلاف کیا اقدامات کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog