نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کر لیے جانے کا امکان

Published on August 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لندن (یو این پی)نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے کے بعد قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میاں صاحب کو برطانیہ میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کے پاس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق موجود ہے، اگر فیصلے کیخلاف کی گئی اپیلوں کا فیصلہ بھی ان کے حق میں نہیں آیا، تو اس صورت میں برطانوی حکومت قائد ن لیگ کو برطانیہ سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے گی۔برطانوی حکومت کے فیصلے کے تحت مقررہ مدت میں برطانیہ نہ چھوڑنے کی صورت میں قائد ن لیگ کو قانون کے تحت حراست میں لے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog