نواز شریف ملک واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، حکومت پاکستان کا دو ٹوک اعلان

Published on August 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) نواز شریف ملک واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، حکومت پاکستان نے دو ٹوک اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے- وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک آنے کا فیصلہ کرنا ہے، وہ ملک آئے تو انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا- اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16فروری سےنوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہوچکاہے۔نوازشریف 16فروری سےپاکستانی شہری نہیں۔ نوازشریف پاکستانی پاسپورٹ پردنیامیں کہیں نہیں جاسکتے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس لانےکی کوشش بہت عرصےسےکر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔اب نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے، واپس آ کر انہیں جیل جانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes