پاکستان کو کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرے محمد زاہد غزنوی

Published on August 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ہر پاکستانی اپنے والدین اور بچوں کے نام کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے،پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی کورٹ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے ٹون کا پودا لگایا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد طارق ایوب،اعجاز احمد،میڈم فرحت جبین،میاں احمد اقبال،شہباز احمدکھگہ، رانا سہیل، محمد خالد خان سٹاف آفیسر شبیر احمد اورسول جج صاحبان نے فیملی کورٹ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت فائیکس،ٹرمینیلیا اور ریٹاسمیت مختلف اقسام کے پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی، ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں اور پاکستان کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے کیونکہ وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے کہا کہ پا کستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑا ہو اہے پنجاب کو صاف اور سر سبز بنانے کے لئے نواجونوں کو آگے آنا ہو گا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اثرات معاشرہ کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy