محفل مجرا میں سب انسپکٹر کی رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Published on August 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے از خود نوٹس لینے کی اپیل
فیصل آباد (یو این پی)شادی تقریب میں محفل مجرا کے دوران سب انسپکٹر کی جانب سے رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی-ذرائع کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 644 گ ب میں عمیر کی شادی تقریب کے دوران محفل کو دوبالا کرنے کیلئے رقصاوں کو مدعو کیا گیا منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محفل مجرا کے دوران سب انسپکٹر وسیم سہو رقصاوں پر نوٹ نچھاور کر رہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر نے اپنی قیمتی کار پر پولیس لائٹ والی بتی لگا رکھی ہے جبکہ محفل مجرا کے دوران رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی دعویدار حکومت میں عام شہریوں پر آئے روز مبینہ طور پر جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کا اندراج کیا جاتا ہے مگر شادی تقریب کے دوران محفل مجرا میں رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے والے سب انسپکٹر کیخلاف کارروائی نہ ہونا پولیس افسران کے بلندوبانگ دعووں کی نفی ہے عوام نے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ محفل مجرا کے دوران رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے والے سب انسپکٹر کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes