کاہنہ(یواین پی)حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کو کمر توڑمہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا،پاکستان جنوبی ایشیا میں سب زیادہ مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ،جو موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے ،جو موجودہ حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی سے، پٹرو لیم مصنوعا ت میں ہوشرببا اضافے کے خلاف آشیابہ چوک میں مسلم لیگ ن کا احتجاج مقامی ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ سابق دور کے سارے لیڈر کرپٹ تھے اور ملک چل رہا تھا عوام سکون کی زندگی گذاررہی تھی موجودہ دور میں تمام حکومتی ارکان ایماندار اور نیک اور عوام کی زندگیا ں اجیران اور ملک تیزی سے پیچھے جا رہا ہے ، نااہل حکمران اپنے دور اقتدار میں عوام کا معاشی استحصال کر رہے ہیں، تبدیلی سرکار مہنگائی بے روز گاری پر کنٹرول کرنے کی بجائے سابقہ حکمرانوں کو کوس رہے ہیں عمران نیازی وزیراعظم نہیں اناڑی کھلاڑی نا لا ئقوں کا ٹولہ جھوٹ الزام تراشی اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے، پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ کے بعدادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سرکاری نوٹیفکیشن افسوسناک ہے،اوراشیاءخوردونوش میں بھی اضا فے سے غریبوں کے مہنہ سے روٹی کا نوالہ چھننے کے مترادف ہے،اس موقع پر شہابدین، عبدالحمید نے بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تقید کی،انہوں نے مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا تمام تر فوکس عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی نااہلیوں کا ملبہ سابق حکمرانوں پر ڈالکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود آہستہ آہستہ ٹوٹ رہے ہیں اور نہ ہی میاں نواز شریف کو توڑ سکیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کا عوام سے خدمت کا رشتہ ہے اور یہ رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے احتجاج میں شرکاکے حکومت مخالف اور مسلم لیگ کے قائدین کے حق میں سخت نعرے بازی کی گئی