محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ہرشخص ذمہ دارانہ کردار ادا کرے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد نے کہا ہے کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا اور رواداری ،محبت ،الفت کے چلن کو عام کرنا ہے محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ہر شخص ذمہ دارانہ کردار ادا کرے سرکاری ادارے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکیو رٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اراکین امن کمیٹی متعلقہ ضلعی دفاتر کے سر براہان نے شرکت کی اجلاس سے ممبران امن کمیٹی ،ظفر اللہ قمر لکھوی ،کوثر رضوی ،پیر زاہد گیلانی اور قمر عباس مغل نے بھی خطاب کیا انہوں نے محرم الحرام کے دوران انتظامات اور سرکاری محکموں کی خدمات کے سلسلہ میں تجاویز دیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد نے سرکاری محکموں کو محرم الحرام کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ طبی امداد کی فراہمی جلوسوں کے روٹوں پر صفائی ستھرائی ،عارضی تجاوزات کے خاتمہ تعمیراتی میڑیل کو ہٹانے ،بجلی ٹیلی فون ،کیبل کی لٹکتی ہوئی تاروں کو اونچا کرنے کے معاملات کو ابھی سے درست کیا جائے جلوسوں کے ساتھ واپڈا ،سوئی گیس ،محکمہ صحت ،سول ڈیفنس کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹوں کی نگرانی اور کنٹرول روم کی موثر افادیت اسی وقت سامنے آئے گی جب تمام ادارے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق خدمات سر انجام دیں گے ۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题