ہالی وڈ بزرگ اداکاراﺅں سمیت بالی وڈ اداکاراوں نے بھی کروائی
لاہور(یواین پی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے چہرے کی سرجری کروانے کے ساتھ ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری بھی کروا لی۔سرجری سے وینا ملک کا چہرہ ہی بدل گیا۔شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا، لالی وڈ اداکاارائیں بھی مقبولیت کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہیں۔اسی طرح وینا ملک نے بھی خود کو خبروں کی زینت بنانے کے لئے کاسمی ٹیکس سرجری کروا لی یونی ویژن کے مطابق وینا ملک کی چہرے کی کاسمی ٹیکس سرجری تو کروائی ہی لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری بھی کروا لی جو معروف ہالی وڈ بزرگ اداکاراﺅں سمیت بالی وڈ اداکاراوں نے بھی کروائی، اس سرجری سے وینا ملک کا چہرہ بالکل ہی بدل گیا اور وینا کی ان تصاویر پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بنایا جارہا ہے۔