لاہور پولیس کا ضلع لاہور کے تمام شہروں کیلئے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان تیار

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

کاہنہ (یواین پی )لاہور پولیس نے ضلع لاہور کے تمام شہروں کے لیئے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے،محرم الحرام کے دوران شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،محرم الحرام کے دوران پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے، سکیورٹی پلان کے مطابق 6ایس پیز، 34ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے، اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سکیورٹی یونٹ،ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے،شہر میں منعقد ہونے والی5235 مجالس اور650 جلوسوں کوحساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے،610مجالس کو اے کیٹیگری،3471کوبی جبکہ 1154 مجالس کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے،اسی طرح لائسنسی اور غیر لائسنسی جلوسوں میں سے 143کو اے کیٹیگری، 454کوبی جبکہ55جلوسوں کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اوراشتعال انگیز مواد کی تشہیر کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes