میرٹ اور شفافیت کو نصب العین بنا کر ہم سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا کہ عوامی خدمت ہر سرکاری محکمہ کی بنیادی ذمہ داری ہے میرٹ اور شفافیت کو نصب العین بنا کر ہم سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں سرکاری افسران اور اہلکاران بر وقت دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں ریڈ ٹیپ ازم کسی بھی دفتر اور کسی بھی سطح پر ناقابل قبول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہی مرکز مال خانہ قانون گوئی سرکل صدر گوگیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے انتقال کے اندراج اور فرد کے حصول کے لئے آئے ہوئے کاشتکاروں سے کمپیوٹرائزڈ دیہی مرکز مال خانہ کی افادیت سے متعلق بھی سوال کئے علاقہ کے پٹواری حیدر کو عوامی شکایات اور ریکارڈ کو درست حالت میں نہ رکھنے پر معطل کرنے کے احکاما ت جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو تمام معاملہ کی انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی ،عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کر رہی ہے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کا لوگوں کو فائدہ ہو نا چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا عملہ آنے والے سائلین کی راہنمائی کرنے اور ان کے لینڈ ریکارڈ سنٹر سے متعلقہ کام شفاف انداز میں میرٹ پر فوری ہو سکیں بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول صدر گوگیرہ کا بھی دورہ کیا انہوں نے سکول کے مختلف حصے دیکھے انہوں نے سکول میں قیام پاکستان سے قبل اس وقت کے ڈسٹر کٹ صدر گوگیرہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کی تاریخی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمدعلی اعجازبھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اس تاریخی عمارت کی تذین و آرائش،مرمت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی عمارت جو اب سرکاری سکول کا حصہ ہے اور درس و تدریس کے لئے استعمال کے لئے ہو رہی ہے اسکو اصل شکل و صورت میں محفوظ بنانے کے لئے جامعہ پلان بنایا جائے ۔