اسلام آباد(یواین پی) مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور خطے کی صورت حال پر غور ہوگا۔پی ڈی ایم اجلاس میں شہباز شریف،آفتاب شیرپاؤ،اویس نورانی،،شاہد خاقان عباسی،محمود اچکزئی بھی شرکت کریں گے۔