فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی اور قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 17 امریکی ڈالر گر گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 730 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 92250 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 40 روپے اور 34.29 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں بالترتیب 1400 روپے اور 1200.27 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy