کرینہ کپورکی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ میں وسرے بیٹے کا اصلی نام سامنے آگیا

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کےنواب سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور نے کئی ماہ کا انتظار کروانے کے بعد بالآخر اپنے دوسرے بیٹے ‘ جئے ‘ کا اصلی نام بتادیا ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا اصل نام ’جہانگیر علی خان‘ہے اور اسے گھر میں پیار سے سب ’جئے‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے اداکارہ کرینہ کپور کے والد اداکار رندھیر کپور نے اپنے نو مولود نواسے کے نام کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے نواسے کا نام ‘ جئے ‘ہی ہے، اور ان کے نواسے کایہ نام ایک ہفتے پہلے ہی رکھا گیا ہے۔تاہم اب اداکار ہ کرینہ کپورکی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ میں ان کے دوسرے بیٹے کا اصلی نام سامنے آیا ہے، اس کتاب میں کرینہ کی دوسری بچے کوگود میں اٹھائے ہوئے کچھ تصاویر ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کواس کتاب کے آخری صفحے تک’ جئے’ کہہ کر مخاطب کیا لیکن انہوں نے اپنی ایک تصویر کے نیچے بیٹے کا مکمل نام جہانگیر علی خان لکھاہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے ایک لائیو انسٹا گرام سیشن میں کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کو باقاعدہ لانچ کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes