فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادجشن آزادی کے حوالے سے پاکستان ملٹی مارشل آرٹس ڈیمانسٹریش شومنعقد ہوا جس میں آرچری،توائی کنگفو،کراٹے، باکسنگ جمناسٹک،جوڈو،شاولین کنگفو،سیلف ڈیفنس اور بریکنگ کے مظاہروں کے علاوہ ملٹی مارشل آرٹس کے مظاہرے اور ملی نغمے پیش کرکے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا گیا۔کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی نعیم یوگی،زبیر رفیق تھے اس موقع پریوسف سلطانی،تحریک انصاف قیس قریشی اور چیف گیسٹ طارق فرید صدر پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ویسٹ ریجن پنجاب نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ توائی کنگفو ایسوسی ایشن کے عہدیدروں کو فیصل آباد کے کھلاڑیوں کے لئے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں سر ٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے۔