ایسا کوئی پاکستانی نہیں جسے دیکھ کر دل میں گھنٹیاں بجی ہوں مہوش حیات

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

زندگی متوازن بنانے کے لیے اُن کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے
کراچی(یواین پی)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا کرش امریکی معروف اداکار رونارڈو ڈی کیپریو پر ہے، رونارڈوڈی کیپریو اگر بارات لانا چاہتے ہیں تو چاہے لے آئیں وہ بہت پیشہ ور اور سنجیدہ لڑکی ہیں، اُن کی زندگی میں آنے والے جیون ساتھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ بہت رومانٹک ہو کیوں کہ وہ رومانٹک نہیں ہیں، زندگی متوازن بنانے کے لیے اُن کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے اُنہیں رونارڈوڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، رونارڈوڈی کیپریو اُنہیں بہت پسند ہیں، اگر رونارڈو اُن کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے یونیویژن کو بتایاکہ انہیں آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر اُن کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme