اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن ”انٹر نیشنل یوتھ ڈے“ آج(جمعرات کو) منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے اسلام آبادسمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام کو نوجوانوں کے حقوق اور ان کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اگست 1998ء کو ایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق 12اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 12اگست 2000ء کو پہلی مرتبہ نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا جس کے بعد نوجوانوں کا یہ عالمی دن ہر برس منایا جاتا ہے۔