جلد بلدیاتی انتخا بات کی تار یخ کا اعلان کیا جائے گا؛میاں محمود الرشید

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

لاہور(یواین پی) و زیربلدیات پنجاب میا ں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بھرپورکو شش ہے کہ بلدیا تی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں، پنجاب اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قا نونی عمل مکمل کر کے جلد بلدیاتی انتخا بات کی تار یخ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم لا رہے ہیں جس میں تیس فیصد ترقیاتی بجٹ براہ راست ویلیج کونسل کے اکا ؤ نٹ میں جائے گا،تمام تحصیلوں کے ناظم اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ملک دشمن بیانیہ اب چلنے والا نہیں، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سمجھدار لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پا ؤ ں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے، کشمیر کے بعد سیالکوٹ کا الیکشن جیت کر انہیں گھر میں شکست دی، پنجاب ان کا گڑھ ہو نے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار جیتیں گے کیونکہ ن لیگ بیانیہ اور انکی لیڈرشپ بے نقاب ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے، ہم نے اپنے وزرا اور طاقتور لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا اور انکی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے ہی نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائیں گے، ہما ر ی جا نب سے خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو جواب دینا پڑ ے گا۔انہوں نے کہا کہ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا محکموں کا بنیا دی فر ض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تا ہی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes